کار ریسر لوئس ہملٹن امیر ترین برطانوی کھلاڑی بن گئے

منگل 28 اپریل 2015 12:51

کار ریسر لوئس ہملٹن امیر ترین برطانوی کھلاڑی بن گئے

لندن() فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن برطانیہ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آگئے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 2015ء میں ان کے مالی اثاثے 88ملین پاؤنڈز تک پہنچ گئے ہیں جبکہ وہ گزشتہ سال 68ملین پاؤنڈز کے مالک تھے ۔

(جاری ہے)

فٹ بالر وین رونی نے موٹر ریسر جینسن بٹن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے، ان کی دولت بارہ ملین سے بڑھ کر 72ملین پاؤنڈز ہوگئی جبکہ ٹینس سٹار اینڈی مرے چوتھے امیر ترین برطانوی کھلاڑی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 12:51:31