بہاماس میں دوڑ کے مقابلے، جمیکن ٹیم نے دو ٹائٹل جیت لئے

منگل 5 مئی 2015 13:27

بہاماس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آّف ایتھلیٹکس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ میں جمیکن ٹیم نے زبردست مقابلوں کے بعد دو ٹائٹل جیت لئے۔ خواتین کی فور بائی 400 میٹر ریس کا ٹائٹل امریکا کے نام رہا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ ( آئی اے اے ایف رے لیز) میں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ہمسٹرنگ انجری سے تاحال صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت تو نہ کر سکے لیکن بولٹ تماشائیوں میں بیٹھ کر ریس سے لطف اندوز ضرور ہوتے رہے۔ مینز کی فور بائی 200 میٹر ریس میں یوسین بولٹ کی ٹیم جمیکا زبردست پرفارمنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی۔ امریکا کی ٹیم دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر رہی۔ خواتین کی فور بائی 100 میٹر فائنل ریس میں بھی جمیکا اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

جمیکن سٹار ایتھلیٹ ویرونیکا امریکی حریف کو شکست دے کر فتح یاب ہوئیں۔ ویمنز فور بائی 400 میٹر ریس کے فائنل میں بھی دونوں ٹیموں کی ایتھلیٹس آپس میں ٹکرائیں لیکن یہاں امریکا کی ایتھلیٹ اپنے وطن کا جھنڈا لہرانے میں کامیاب ہوئیں۔ ریس میں برطانیہ کی ٹیم نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:27:01