پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کے موقع پر عوام کے جوش خروش نے نئی مثال قائم کر دی

شائقین کڑکتی دھوپ میں کئی گھنٹے پہلے ہی سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے‘ فضا جیوے جیوے پاکستان کے نعرے سے گونجتی رہی

جمعہ 22 مئی 2015 20:59

پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کے موقع پر عوام کے جوش خروش نے نئی مثال قائم کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کے موقعہ پر عوام کے جوش خروش نے نئی مثال قائم کر دی ‘شائقین کڑکتی دھوپ میں کئی گھنٹے پہلے ہی قذافی سٹیڈیم کے باہر پہنچا شروع ہوئے جبکہ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور کے قذافی سٹیدیم کرکٹ دیوانگی سرچڑھ کے بول رہی ہے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم، قومی ٹیم کی شرٹس، دھوم دھڑکا،ہْلہ گْلہ، باجے، تاشے، زندہ دلان لاہور نے پرجوش انداز میں کرکٹ بحالی کو خوش آمدید کہا قومی لباس اور رنگ برنگے ملبوسات میں موجود خواتین بھی کرکٹ جنون کا شکار ہیں۔

ننھے بچوں نے چہروں پر پینٹنگ کرکے کرکٹ کو ویلکم کہا۔ بچے، خواتین، لڑکیاں اور نوجوان سب ہی خوشی سے نہال ہیں‘ قذافی سٹیڈیم میں اس وقت میلے کا سا سماں ہے اور شائقین پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کے موقع پر عوام کے جوش خروش نے نئی مثال قائم کر دی
وقت اشاعت : 22/05/2015 - 20:59:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :