موناکو گراں پری پریکٹس ریس لوئس ہملٹن پہلے نمبر پر رہے

، برطانوی ڈرائیور نے ایک منٹ 17.192 سیکنڈز میں سفر مکمل کیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:56

موناکو گراں پری پریکٹس ریس لوئس ہملٹن پہلے نمبر پر رہے

موناکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)موناکو گراں پری پریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن پہلے جبکہ جرمنی کے نیکو روز برگ دوسرے نمبر پر رہے۔سیزن کی دوسری گراں پری پریکٹس ریس سرکٹ دی موناکو پر منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے بیس ڈرائیورز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے بل کھاتے ٹریکس پر مہارت کا خوب مظاہرہ کیا اور ایک منٹ سترہ اعشاریہ ایک نو دو سیکنڈز میں لیپ مکمل کر کے سرفہرست رہے۔

پریکٹس ریس میں جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسری پوزیشن پر رہے۔ انہوں نے ایک منٹ سترہ اعشاریہ نو تین دو سیکنڈ میں لیپ مکمل کیا۔جرمنی سے ہی تعلق رکھنے والے سباسٹن ویٹل تیسرے اور فن لینڈ کے کیمی ریکونن چوتھے نمبر پر رہے۔ اس سیزن کی انیس ریسوں میں سے پانچ کے بعد روزبرگ لوئس ہملٹن سے بیس پوائنٹس پیچھے ہیں۔ `

وقت اشاعت : 22/05/2015 - 21:56:03