پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہو گی

ہفتہ 23 مئی 2015 12:46

پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہو گی

اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 27 مئی سے پی ٹی ایف کمپلیکس کلے کورٹس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان جونیئر انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 16 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 14 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 سنگلز اور بوائز انڈر 16 ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی رکھی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 12:46:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :