پہلی آمان اﷲ خان میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ یکم جون سے پشاور میں شروع ہوگی

اتوار 24 مئی 2015 18:18

پہلی آمان اﷲ خان میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ یکم جون سے پشاور میں شروع ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پہلا آمان اﷲ خان میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ یکم جون سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں خیبرپختونخواکے تمام ریجن سے کھلاڑی بوائز سنگل انڈر18 ، مین سنگل اور ویٹرن کیٹگری میں شرکت کرسکتے ہیں ، انٹری کی آخری تاریخ 29 مئی 2015 ہے ۔خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمر آیاز خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ ہائی نون لیبارٹری پاکستان پراویٹ لمیٹڈ کے تعاو اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے ،ٹورنامنٹ سابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس بورڈ و سابق ڈی جی امان اﷲ خان مرحوم کے نام سے منعقد ہورہا ہے ۔

ٹورنامنٹ چھ دن تک جاری رہے گا۔ جس کا باضابطہ افتتاح وائس چانسلر خیبرمیڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ خان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ ، صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر، نائب صدر ڈاکٹر فرحت عباس سمیت دیگر اہم شخصیات موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد پہلا امان اﷲخان نیشنل گریڈ ون رینکنگ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیاجائے گا جس کی انعامی رقم 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 18:18:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :