قومی ریسلنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعرات 28 مئی 2015 12:28

قومی ریسلنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

اسلام آباد ۔28مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام61 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے الفتح سپورٹس کمپلیکس، فیصل آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری اولیمپئن محمد انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام، 66 کلوگرام، 70 کلوگرام، 75 کلوگرام، 86 کلوگرام،97 کلوگرام، 120 کلوگرام شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 12:28:44