پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 7 جون سے شروع ہو گی

جمعرات 28 مئی 2015 13:26

پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 7 جون سے شروع ہو گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے زیر اہتمام پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 7 سے 12 جون تک باغ جناح لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چھ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ٹاپ پلیئرز عقیل خان، مزمل مرتضی اور رشید ملک نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی چمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 جون تک اپنی انٹریوز جمع کرا دیں۔

ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، جونیئر انڈر 18، سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ 7 سے 9 جون تک کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:26:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :