پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر کرس ایلگری کے درمیان مقابل کل ہو گا

جمعرات 28 مئی 2015 13:45

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر کرس ایلگری کے درمیان مقابل کل ہو گا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء)پاکستانینژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر کرس ایلگری کے درمیان مقابل کل ہو گا۔برطانوی باکسر عامر خان نے مقابلے کیلئے مکمل تیار ہیں،عامرخان اور کرس ایلگری کے درمیان نیویارک کے بارکلے سینٹر میں مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامرخان اپنے کیرئیر کی چونتیسویں فائٹ میں کرس ایلگری سے دو، دو ہاتھ کریں گے،عامرخان مقابلے کی تیاری کیلئے نیویارک میں بھرپور پریکٹس کررہے ہیں اورجیت کیلئے پرعزم ہیں،عامرخان اب تک کھیلے گئے تینتیس میچز میں سے تیس میں فتح سمیٹ چکے ہیں،کرس ایلگری کو اکیس میچز میں صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:45:59