سابق فیفا آفیشل وارنر ضمانت پر رہائی کے بعد سیاسی جلسے میں رقص کرنے چلے گئبے

ہفتہ 30 مئی 2015 14:25

سابق فیفا آفیشل وارنر ضمانت پر رہائی کے بعد سیاسی جلسے میں رقص کرنے چلے گئبے

پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) گرفتاری اور چند گھنٹوں بعد ضمانت پر رہائی پانے والے فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر سیاسی تقریب میں رقص کرتے دیکھے گئے۔ انہیں جیل سے ایمبولنس میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ دوران حراست 72 سالہ وارنر نے دم گھٹنے کی شکایت کی تھی۔ فیفا کرپشن کے اسکینڈل میں انہیں بھی گرفتار کرکے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں جج نے ان پر آٹھ الزامات کی فہرست سنائی۔ وارنر نے تقریباً چار لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت حاصل کی ہے البتہ انہیں پاسپورٹ جمع کرانے اور ہفتے میں دو بار پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیاسی جلسے میں انہوں نے کہا کہ میں تیس سال تک فیفا سے منسلک رہا، کیا صرف میں نے ہی کرپشن کی ہے، ان معاملات میں الزامات صرف تیسری دنیا سے تعلق رکھنے والوں پر ہی کیوں لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 14:25:19