این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) سپر 8 انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا، سنسنی خیز فائنل میں جنرل منیجر (ایچ آر) آفس کی ٹیم نے جنرل منیجر (ٹی ایس جی) کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 23 اپریل کو شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں این ٹی ڈی سی کی مختلف فارمیشنز سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق جنرل منیجر (ٹی ایس جی) کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے، جواب میں جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم نے مقررہ ہدف 3.2 اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

انجینئر منور حسین، جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو میڈلز دیئے۔

اس موقع پر جنرل منیجر (ایچ آر) نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں اور چیف انجینئر ٹی ایس جی (نارتھ) لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔جنرل منیجر ٹی ایس جی انجینئر اشعر علی، چیف انجینئر ٹی ایس جی (نارتھ) انجینئر شاہد نذیر، سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ ملک عمیر اسلم، خواتین افسران، این ٹی ڈی سی کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد فائنل مقابلے کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 19:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :