قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ لاہور میں شروع ہوگا

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:33

قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ لاہور میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ جولائی میں لاہور میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا جا رہا ہے یہ چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل ہیں اور چمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایشین چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کوچ سرفراز احمد، پچینگ کوچ بابر شیرازی اور فیلڈنگ کوچ احسن بلال تربیت دیں گے،جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض مصدق حنیف خود انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 12:33:02