پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:33

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ لاہور یا ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 12:33:56