فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کل جاپان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:33

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کل جاپان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا

وینکوور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2015 کا فیصلہ کن معرکہ کل اتوار کو بی سی پلیس سٹیڈیم وینکوور میں کھیلا جائے جس میں جاپان اور امریکا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری خواتین فٹ بال ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا اور اور میگا ایونٹ کا فائنل کل جاپان اور امریکا کے درمیان بی سی پلیس سٹیڈیم، وینکوور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکا نے جرمنی کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ جاپان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 12:33:59