چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی

جمعہ 26 اپریل 2024 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر کمال عبدالجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور لیگ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی ،جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور لیگ کی ونر ٹیم کو تین لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال فٹ بال لیگ کروانے کا مقصد چترال میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے، چترال میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 21:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :