پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپکس میں شرکت کیلئے منت سماجت پر اتر آئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:35

پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپکس میں شرکت کیلئے منت سماجت پر اتر آئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) پاکستانی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ کی پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے جانیوالے میچ میں آئرلینڈ سے شکست کے بعد اولمپکس 2016ء سے باہر ہوگئی ہے پی ایچ ایف ذرائع کے مطابقپاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو ” پلان بی “ کے تحت وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے کیلئے خط لکھے گی جس میں پاکستان کیلئے اولمپکس 2016ء کیلئے راستہ ہموار کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

واضحرہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے ہاتھوں 2 مقابلے میں 1 گول سے شکست کے بعد گرین شرٹس کی اولمپکس کھیلنے کی ساری امیدیں آئر لینڈ کے خلاف میچ پر لگ گئی تھیں تاہم پاکستانی ٹیم کی غیر متاثر کن کارکردگی کا سلسلہ ایوانٹ کے دیگر میچوں کی طرح اس میچ میں بھی جاری رہا ۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 13:35:33