یاسر شاہ لنکن زمین پر تیسرے بہترین غیر ملکی بالر بن گئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:00

یاسر شاہ لنکن زمین پر تیسرے بہترین غیر ملکی بالر بن گئے

پالی کیلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ سری لنکن زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز یاسر شاہ 5 وکٹیں حاصل کر کے لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں یاسر شاہ کی وکٹوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے ۔ سری لنکن زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن 26 وکٹوں کے ساتھ پہلے جب کہ نیوزی لینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی 23 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 15:00:55