اولمپک کوالیفائرز ، فجی نے فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کیخلاف 38گول کر ڈالے

اتوار 5 جولائی 2015 22:36

اولمپک کوالیفائرز ، فجی نے فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کیخلاف 38گول کر ڈالے

سووا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء ) اولمپک کوائیفائرز کے ایک میچ میں فجی کی ٹیم نے فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کی ٹیم کو 0کے مقابلے میں 38گولز سے مات دے دی ۔اس فتح کے ساتھ فجی نے پیسیفک گیمز میں زیادہ گول کرنے کا ریکار ڈ بھی توڑ دیا ۔ پہلے ہاف میں فجی نے فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کیخلاف 21گولز سکور کیے جس کے بعد فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا نے مڈفیلڈر ڈومینک گڈاڈ کو گول میں کھڑا کیا تاہم انہوں نے بھی دوسر ے ہاف میں 17گول کھا لیے ۔

(جاری ہے)

فجی کی جانب سے انٹونیو ٹوئیوانا نے 10جب کہ کرسٹوفر وساسالہ نے 7مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔2دن قبل فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کو تاہیٹی کے ہاتھوں 30-0کی ہزمیت اٹھانا پڑی تھی۔ فجی کے کیے 38گول اس ایونٹ میں تو ایک ریکار ڈ ہے تاہم فیفا کے قوانین کے مطابق یہ ریکارڈ نہیں ہے کیوں کہ فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کی ٹیم فیفا سے منسلک نہیں ہے ۔ فیفا کے ریکارڈ کے مطابق ایک میچ میں زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے 2002ء ورلڈ کپ کے کوالیفائرز میں امریکن ساموا کے خلاف 31-0سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

اولمپک کوالیفائرز ، فجی نے فیڈرل سٹیٹس آف مائیکرونیزیا کیخلاف 38گول کر ڈالے
وقت اشاعت : 05/07/2015 - 22:36:07