سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف اور مریم نواز کا کھیلوں بارے ویڑن واضح ہے، سینیٹر ناصر بٹ

جمعہ 26 اپریل 2024 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے لیاقت باغ منی سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا، سوئمنگ پول 204 ملین سے زائد خطیر رقم سے بنایا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرناصر بٹ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویڑن واضح ہے کہ نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں،اسی لیے ہم نے سوئمنگ پول کا افتتاح کردیاہے جسے جلد مکمل بھی کرلیاجائے گا اور سو?منگ پول 25مئی تک مکمل اورفعال ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیا جائے جاے تاکہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھل کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے۔۔۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 22:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :