ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کے اہل خانہ پر شائقین فٹبال کا حملہ

پیر 6 جولائی 2015 14:53

ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کے اہل خانہ پر شائقین فٹبال کا حملہ

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کوپا امریکا فائنل کے موقع پرچلی کے شائقین نے ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی کے والدین اور ان کے دو بھائیوں پر مبینہ طور پر چلی کے کچھ شائقین فٹبال نے حملہ کیا ، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو مذکورہ اسٹینڈز سے ہٹادیاگیا، جس کے بعد انھوں نے باقی میچ اسٹیڈیم میں ہی واقع ٹی وی کیبن میں بیٹھ کر دیکھا، یہ افسوسناک واقعہ کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی پیش آیا تھا، میسی کے بڑے بھائی روڈریگو پر چلی کے شائق کی جانب سے کوئی چیز پھینکی گئی، اس کے علاوہ سرجیو اگیورو کے اہل خانہ کو بھی شائقین کے برے رویے کا سامنا رہا۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 14:53:53