وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جولائی 2015 15:17

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفرا ز احمد ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بطوروکٹ کیپر بلے باز 50سے زائد کی اوسط سے اپنے 1000ٹیسٹ رنز مکمل کیے، وہ یہ اعزاز اپنے نام کر نے والے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز اور زمبابوے کے اینڈی فلاور کے بعد دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے بی ڈیویلیئرز اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بلے باز 58.26، اینڈی فلاور نے 53.70اور سرفراز احمد نے 50.30کی اوسط سے رنز سکور کر رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 15:17:25