آسٹریلیا نے پاکستانی سکواش ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

منگل 7 جولائی 2015 11:14

آسٹریلیا نے پاکستانی سکواش ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) آسٹریلیا نے کینگروز کے دیس میں شیڈول سکواش ایونٹس میں شرکت کے لیے جانی والی قومی ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی سکواش کھلاڑیوں میں ناصر اقبال، فرحان زمان اور طیب اسلام شامل ہیں۔ قومی سکواش کھلاڑیوں کو 27 جولائی سے میلبورن میں شیڈول وکٹوریہ اوپن اور آسٹریلیا اوپن میں شرکت کرنا تھی۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 11:14:42