پالی کیلے ٹیسٹ ، پاکستان تاریخ ساز فتح سے 75 رنز دوری پر رہ گیا

منگل 7 جولائی 2015 11:21

پالی کیلے ٹیسٹ ، پاکستان تاریخ ساز فتح سے 75 رنز دوری پر رہ گیا

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم تاریخ ساز فتح حاصل کر نے سے 75 رنز کے فاصلے پر موجود ہے ۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پاچویں دن کھیل کا آگاز ہوا تو پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح کے لئے 147 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز کے ساتھ کریز پر آئے۔

255 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ کا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 125 رنز کی اننگز کھیل کر کوشال کا نشانہ بنے ۔ اس وقت کریز پر یونس خان کے ساتھ کپتان مصباح الحق موجود ہیں ۔ اس سے قبل گزشتہ روز جب سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لئے 377 رنزکا ہدف دیا تو اس کے جواب میں قومی ٹیم نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور اس کے 2 بیٹسمین صرف 13 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے، جس کے بعد شان مسعود اور یونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے ناصرف سری لنکن بولرز کے تمام وار زائل کئے بلکہ تیسری وکٹ کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو یقینی شکست سے فتح کی راہ پر گامزن کردیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا میں 2006ء کے بعد کبھی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی جب کہ رواں سیریز بھی 1-1 سے برابر ہے۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 11:21:53