مرد بحران یونس خان ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جولائی 2015 15:45

مرد بحران یونس خان ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار ترین بلے باز یونس خان ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹیسٹ کے آخری روز جب یونس خان نے اپنا 156واں رن مکمل کیا تو اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کے مالک بھی بن گئے۔

(جاری ہے)

ان سے پہلے یہ ریکارڈ سابق کپتان سلیم ملک کے پاس تھا جنہوں نے 1997ء میں سری لنکا ہی کے خلاف سنہالیز سپورٹس کلب پر 155رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز کی فتح میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ سابق ویسٹ انڈیز اوپنر گورڈن کرینج کے پاس ہے جنہوں نے 1984ء میں ا نگلینڈ کے خلاف 214رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 15:45:22