مصباح الحق 3مختلف مواقع پر چھکے سے ٹیسٹ فتح مکمل کر نیوالے پہلے کپتان بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جولائی 2015 16:26

مصباح الحق 3مختلف مواقع پر چھکے سے ٹیسٹ فتح مکمل کر نیوالے پہلے کپتان بن گئے

پالی کیلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جولائی۔2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق تین مختلف مواقع پر چھکے کی مدد سے ٹیسٹ میچ میں فتح مکمل کر نے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران مصباح الحق نے جیہان مبارک کی گیند کو مڈ آن کے اوپر سے باؤنڈری پار پہنچا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنا ر کروایا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع تھا جب مصباح نے چھکے کی مدد سے ٹیسٹ میچ ختم کیا۔ اس سے قبل وہ بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں 2011ء اور جنوبی افریقہ کیخلاف 2013ء میں ابوظہبی کے مقام پر چھکے کی مدد سے ٹیسٹ میچ مکمل کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 16:26:41