ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، ہاکی ٹیم نے پوری قوم کو مایوس کیا ، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایاجائے

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا ایوان بالا میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر نکتہ اعتراض

منگل 7 جولائی 2015 17:15

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، ہاکی ٹیم نے پوری قوم کو مایوس کیا ، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایاجائے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن ہاکی ٹیم نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ورلڈ لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے نکتہ اعتراض پر کہاکہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس طرح سے اسے زوال آیا ہے اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ کھیل پر عدم توجہی بنیادی سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ٹورنامنٹ نہیں ہوں گے اور نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا، گولڈ میڈل نہیں جیتا جا سکتا

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 17:15:49