ہیمبرگ ٹینس :رافیل نڈال نے فرنینڈو ورداسو کو شکست دے دی

بدھ 29 جولائی 2015 14:52

ہیمبرگ ٹینس :رافیل نڈال نے فرنینڈو ورداسو کو شکست دے دی

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن فرنینڈو ورداسو کو شکست دیدی۔ فرانس میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ میں سپین کے رافیل نڈال اور ہم وطن فرنینڈو ورداسو میں مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

فرنینڈو ورداسو نے پہلے سیٹ میں عالمی نمبر 10 ٹینس پلیئر کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی لیکن رافیل نڈال نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے 2 سیٹ لگاتار جیت کر میچ میں فتح سمیٹ لی۔ ان کی جیت کا سکور تین چھ ، چھ ایک اور چھ ایک رہا۔ فاتح پلیئر اگلے میچ میں آسٹریا کے اینڈریاس ہائیڈر کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:52:15