سپیشل اولمپکس ، پاکستانی کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف عمل

جمعرات 30 جولائی 2015 11:36

سپیشل اولمپکس ، پاکستانی کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف عمل

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جولائی۔2015ء) امریکا میں جاری سپیشل اولمپکس میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور انہوں نے اب تک اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 تمغے اپنے نام کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی شہر لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میں ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ میں خدیجہ عرفان اور میمونہ حسین، ٹیبل ٹینس سنگلز میں محمد ارحم اور بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں میں جہاں زیب اقبال نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ ٹینس ڈبلز میں احسن انور اورمحمد قیوم نے چاندی جب کہ گرلز ٹینس سنگلز میں رقیہ لطیف نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔ اس طرح سپیشل اولمپکس 2015ء میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس میں 6 سونے، 4 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میں 27 کھیلوں کے مقابلوں میں 177 ملکوں کے 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:36:55