میکسیکن فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

جمعرات 30 جولائی 2015 11:46

میکسیکن فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

میکسیکو سٹی ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ میگل ہریرا کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، ان پر صحافی کو زدوکوب کرنے کا الزام ہے۔ میگل نے صحافی سے معذرت کر لی تھی لیکن معاملہ یہاں پر ختم نہ ہوا اور بلاآخر انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میکسیکو کی جمیکا کے خلاف فتح کے بعد ایک صحافی نے بیان دیا تھا کہ میکسیکن ٹیم کے کوچ میگل نے انہیں زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی تاہم میگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صحافی کو زدوکوب نہیں کیا صرف ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔

میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے واقع کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے میگل کو عہدے سے فارغ کر دیا اور کہا کہ اصولوں پر ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ میگل نے 2013ء میں میکسیکن ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:46:11