آسٹریلوی پیسر مچل جونسن نے 300 ٹیسٹ وکٹیں ،2 ہزار رنز مکمل کرنیوالا کلب جوائن کر لیا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:42

آسٹریلوی پیسر مچل جونسن نے 300  ٹیسٹ وکٹیں ،2 ہزار رنز مکمل کرنیوالا کلب جوائن کر لیا

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) آسٹریلوی کے فاسٹ بولر مچل جونسن نے 300 وکٹیں اور 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کلب کو جوائن کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 11 کرکٹرز 300 وکٹیں لینے کے ساتھ 2 ہزار یا اس سے زائد رنز بناسکے ہیں، آسٹر یلیا کے مچل جونسن انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل اب تک 299 وکٹیں لینے کے ساتھ 1999 رنز بھی بناچکے تھے ،انگلینڈ کیخلا ف تیسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 3رنز بنانے اور انگلینڈ کیخلاف کھیل کے پہلے دن 2وکٹیں لینے کے بعد انکے ٹیسٹ کر کٹ میں رنز کی تعداد 2002اور وکٹوں کی تعداد 301ہو گئی ہے جس کے بعد وہ یہ کار نامہ سر انجام دینے والے آسٹریلیا کے پانچویں اور مجموعی طور پر 11ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 17:42:44