ڈیل سٹین رچرڈ ہیڈلی کے ہم پلہ ہو گئے

جمعہ 31 جولائی 2015 15:03

ڈیل سٹین رچرڈ ہیڈلی کے ہم پلہ ہو گئے

میرپور ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 400 وکٹیں لیکر نیوزی لینڈ کے باؤلر رچرڈ ہیڈلی کے ہم پلہ ہو گئے۔ سٹین نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سٹین ٹیسٹ میچز میں چار سو وکٹوں کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے جنوبی افریقن باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سٹین جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کی چار سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی، انہوں نے تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے چار سو وکٹیں مکمل کیں، سٹین نے 80 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیڈلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ سٹین تیز ترین چار سو وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 15:03:18