اسلام آباد باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز کل ہوں گے

منگل 4 اگست 2015 14:59

اسلام آباد باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز کل ہوں گے

اسلام آباد ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) اسلام آباد باکسنگ ٹیم کے ٹرائلزکل بدھ کو شام چار بجے اسلام آباد جم میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہدالحق نے بتایاکہ ٹرائلز میں اسلام آباد کلبوں کے باکسر شرکت کرسکتے ہیں۔ باکسرز کا چناؤ تمام ویٹ کیٹگریز میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہاسلام آباد کی ٹیم آل پاکستان این بی پی باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ 10 اگست سے کوئٹہ میں شروع ہوگا۔ کھلاڑی کے ویٹ 9 اگست کو کئے جائیں گے اور ٹورنامنٹ 14 اگست تک جاری رہے گے۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 14:59:05