دوسرا ون ڈے، شعیب ملک کی سنچری ہوتے ہوتے رہ گئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:26

دوسرا ون ڈے، شعیب ملک کی سنچری ہوتے ہوتے رہ گئی

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) زمبابوے کیخلاف جاری دوسرے ون ڈے میچ میں جب پاکستانی ٹیم مسائل کا شکار ہوئی اور محض 76کے مجموعی سکور پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو شعیب ملک نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یوں وہ شاندار سینچری مکمل کرنے ہی والے تھے کہ زمبابوے نے خراب روشنی کا بہانہ کر کے کھیل رکوا دیا۔

(جاری ہے)

یوں شعیب ملک کی اننگز 96رنز تک ہی محدود ہو کر رہ گئی اور انہیں ناٹ ا آؤٹ ہی پویلین کو جانا پڑا۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے بھی شامل تھے۔ `

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 22:26:01