چائنا ٹینس ٹورنامنٹ، کینیڈا کے میلاس راوٴنچ پہلے ہی راوٴنڈ میں ایونٹ سے باہر

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:57

چائنا ٹینس ٹورنامنٹ، کینیڈا کے میلاس راوٴنچ پہلے ہی راوٴنڈ میں ایونٹ سے باہر

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) چین میں ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ کینیڈا کے میلاس راوٴنچ پہلے راوٴنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔بیجنگ میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے ہی راوٴنڈ میں ففتھ سیڈ کینیڈا کے میلاس راوٴنچ کا سفر ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

سربیا کے وکٹر ٹراسکی نے کینیڈا کے میلاس راوٴنچ کو با آسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔راوٴنچ دوسرے سیٹ میں بھی کم بیک نہ کرسکے اور چھ چار سے ناکام ہوگئے۔ فرانس کے نامور کھلاڑی جوولفریڈ سونگا بھی پہلے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 11:57:59