قومی ٹیم 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ روانہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:44

قومی ٹیم 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ روانہ

اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) 5 رکنی قومی جوڈو ٹیم 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بدھ کو تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 8 سے 12 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9 ویں ایشین کیڈٹ میں افتحار احمد اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں وجاہت سرور اور ندیم اکرم پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ عبدالمالک منیجر اور سجاد کاظمی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

پی جے ایف کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے بتایا ہے کہ ہانگ کانگ میں 2014 ہونے والی ایشین کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں افتحار احمد نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی تھی اور توقع ہے کہ اس ایونٹ میں بھی وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ اسی طرح ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں وجاہت سرور اور ندیم اکرم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب شاہ بھی روانہ ہو چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:44:39