پاکستانی ریفری تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین مقابلوں میں پہلی مرتبہ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:44

پاکستانی ریفری تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین مقابلوں میں پہلی مرتبہ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے

اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی ریفری تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین مقابلوں میں پہلی مرتبہ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے جس کیلئے وہ بنکاک روانہ ہوگئے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان کے پاس گزشتہ دوسال سے تین کوالیفائڈ ریفری موجود ہیں۔

(جاری ہے)

و ہ چند سالوں سے بین الاقوامی مقابلوں میں ریفری کے فرائض سرانجام دینے کیلئے انتظار میں تھے، تاہم تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ریفری سید قمر شکیل بخاری کو ایونٹ کیلئے ریفری منتخب کیا گیا ہے وہ اس ایونٹ میں پہلی مرتبہ ایشین کے مقابلوں میں ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے اس کے علاوہ پاکستان کے پاس لیاقت علی اور محمد یونس دو کوالیفائیڈ ریفری بھی موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:44:41