ترکی، ماوٴنٹین بائیک ریسنگ مقابلہ برطانوی رائیڈر گراہم جیورس نے جیت لیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:43

ترکی، ماوٴنٹین بائیک ریسنگ مقابلہ برطانوی رائیڈر گراہم جیورس نے جیت لیا

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ترکی میں ماوٴنٹین بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے میں برطانوی رائیڈرز نے عمدہ کارکردگی دکھا پر ٹاپ 2 پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیا میں ماوٴنٹین بائیک رائیڈرز نے کچے ٹریک پر پکی مہارت کا مظاہرہ کیا ،ریتلے اور پتھریلے ٹریک پر کچھ رائیڈرز توہمت ہار گئے لیکن باقی بائیکرز مشکلات کا سامناکر کے فنش لائن عبور کرنے میں کامیاب رہے۔دشوار ٹریک پر 30 ممالک سے 300 رائیڈرز نے اپنی شاندار پرفارمنس دکھائی۔ برطانوی رایئڈر گراہم جیورس67 کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے چیمپئن بنے۔انکے ہم وطن جونی والکر کی دوسری جبکہ جنوبی افریقہ کے ویڈ ینگ کی تیسری پوزیشن رہی۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:43:18