بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ کمیٹی پیر کو لے گی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:08

بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ کمیٹی پیر کو لے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)آف اسپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی پیر کو لے گی جس کے بعد ان کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بلال آصف نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں ان کی ان کی آف اسپن اور کیرم بال زمبابوین بیٹسمینوں کو سمجھ نہ آئی ‘میچ کے اختتام پر امپائرز نے بلال آصف کا بولنگ ایکشن میچ ریفری کو رپورٹ کیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد بلال آصف کیبولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی بلال آصف کا ایکشن کا جائزہ پیر کو لے گی جس کے بعد ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ کروایا جائیگا۔امکان ہے بلا ل آصف کا ٹیسٹ 19 یا 20 اکتوبر کو ہوگا۔پی سی بی چنئی اور لافبرو میں یہ ٹیسٹ کروانے کا ارادہ رکھتاہے۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:08:24