ابو ظہبی ٹور سائیکل ریس کا دوسرامرحلہ، ایلیا ویویانی نے میدان مار لیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:39

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں سائیکل ریس جاری ہے۔ سخت گرمی کے باوجود دنیا بھر سے رایئڈرز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے جان مار رہے ہیں۔ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی تمام سائیکلسٹس نے ہمت دکھائی، مگر فتح اٹلی کے ایلیا ویویانی کے حصے میں آئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک سو انتیس کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 2 منٹ اور 7 سیکنڈز میں طے کیا، صرف دوسرے مرحلے کی جیت ہی نہیں بلکہ اطالوی رائیڈر نے مجموعی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔ریس کے دوران حادثہ بھی پیش آیا، زخمی ہونے والے رائیڈرز کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سائیکل ریس کا اگلا مرحلہ شہر سے باہر ایک سو بیالیس کلو میٹر پر مشتمل ہو گا۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:39:10