شعیب ملک کی 5 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں جاندار واپسی،انگلینڈ کے خلاف سنچری سے آغاز کیا

منگل 13 اکتوبر 2015 21:29

شعیب ملک کی 5 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں جاندار واپسی،انگلینڈ کے خلاف سنچری سے آغاز کیا

ابوظہبی ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی بلے باز شعیب ملک کی 5 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں جاندار واپسی ہوئی ہے، ملک نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری سے آغاز کیا۔ ملک نے آخری بار 2009ء میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے 2001ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں ناکام رہے اور 2010ء تک انہوں نے صرف 32 میچز کھیل کر 1606 رنز بنائے تھے اور 21 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، ناقص کارکردگی کی بناء پر انہیں پانچ سال ٹیسٹ سکواڈ سے نظر انداز کیا گیا تاہم رواں برس ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین کارکردگی کی بناء پر وہ دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور انہوں نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا۔

یہ ملک کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 21:29:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :