مہمند ایجنسی :نجی سکولوں کے مابین سالانہ کھیلوں کے مقابلے‘پولیٹیکل ایجنٹ مہمان خصوصی تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 14:53

مہمندایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) مہمند ایجنسی غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں جاری پرئیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے کے دوسرے دن پولیٹیکل ایجنٹ وقار علی خان مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر الفاروقی پبلک سکول کے پرنسل نوشیر خان نے پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں کی طرح انہیں بھی مفت کتابیں فراہم کی جائیں۔

جبکہ فوڈ پیکج میں بھی ان یتیم بچوں کو شامل کیا جائے۔پولیٹیکل ایجنٹ وقارعلی خان نے آرگنائزنگ کمیٹی کی کوششوں کوسراہا اور ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کرنے پر زر دیا۔انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولزبھی ہمارے اپنے سکولز ہیں اور ہم ان کو بھی اسی طرح سہولیات فراہم کریں گے جس طرح سرکاری سکولوں کو دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا۔ انھوں نے کہا کہ فوڈ پیکج بھی طریقہ کارکے مطابق فراہم کیا جائے ۔ انھوں نے پرائیویٹ سکولز کی تجاویز کو پسندکیا اور جلد ان پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔سپورٹس گالامیں جاری کرکٹ کے پہلے میچ میں الصافی پبلک سکول نے الفاروقی پبلک سکول کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

الفاروقی پبلک سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ10اووٴرز میں 73رنز بنائے جس میں جاوید خان کے 21اور عمر کے20رنز کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارلردگی نہ دکھا سکے۔ الصافی پبلک سکول کی طرف سے معفراللہ نے3وکٹس حاصل کیے۔ جبکہ فواد نے 51رنز بنا کرٹارگٹ حاصل کیا۔ پہلا میچ الصافی پبلک سکول نے6وکٹس سے جیت لیا۔دوسرے میچ میں گورنر ماڈل سکول غلنئی نے پاکستان پبلک سکول کو 3وکٹس سے ہرایا۔

پاکستان پبلک سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 61رنز بنائے جس میں رومان نے20رنز بنائے جبکہ پاکستان پبلک سکول کے کاشف نے 3وکٹس حاصل کیے۔ گورنر ماڈل سکول نے مطلوبہ ہدف 7وکٹس کے نقصان پر پورا کیا۔ جس میں راحت خان نے 20رنز بنائے جبکہ پاکستان پبلک سکول کی طرف سے سجاد خان نے2وکٹس حاصل کیے۔والی بال ایونٹ میں الفاروقی پبلک سکول اور گورنر ماڈل سکول نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ بیڈمنٹن مقابلوں میں مہمند سکولز آف سائنسز، الفاروقی پبلک سکول اور گورنر ماڈل سکول نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 14:53:16