پاک بھارت حکومتوں نے کر کٹ بورڈزکو سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی اجاز ت دیدی
دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز اگلے سال انگلینڈ میں کھیلی جائے گی
جمعرات 26 نومبر 2015 17:50
اسلام آباد/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی اجاز ت دیدی۔دونوں حکو متوں کی اجازت کے بعد 3ون دے انٹر نیشنل اور 2ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 15دسمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز اگلے سال انگلینڈ میں کھیلی جائے گی ۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے اجازت نامے کا خط پی سی بی کو لکھ دیا گیا ۔ خط میں سیریز کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ سکیورٹی کو مدنظر رکھ کر تیسرے مقام پر شارٹ سیریز کھیلی جائے۔ پی سی بی کو ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں سے کسی ایک سیریز کو منتخب کرنے کا کہا گیا اور ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی گئی کہ مختصر سیریز کے ساتھ سکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھا جائے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال