شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر ششانک منوہر کی حمایت کردی

جمعہ 27 نومبر 2015 11:55

شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر ششانک منوہر کی حمایت کردی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر ششانک منوہر کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو آئیڈیل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اپنے ایک بیان میں شہریار خان نے کہا کہ بھارت سےسیریزکی پیشکش کی وجہ سے بگ تھری کے فارمولے پردستخط کیے تھے اور اگر آئی سی سی کے آئین میں دوبارہ ترمیم کامعاملہ آیا تو اس کی حمایت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ فیوچر ٹورز پروگرام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کنٹرول ہونا چاہیئے اور ماضی کی طرح آئی سی سی کو ہی کرکٹ سیریز کا فیصلہ کرنا چاہیئے کیوں کہ اس کے فیصلے کرنے سے تمام ممالک کی سیریز میں توازن ہوگا ۔دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مودی حکومت نے پاک بھارت سیریز کی اجازت دیدی ہے اور اس ضمن میں راجیو شکلا نے بھی سیریز 15 دسمبر سے سری لنکا میں شروع ہونے کا اشارہ دیا تھا ۔

وقت اشاعت : 27/11/2015 - 11:55:55