تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ
جمعہ 27 نومبر 2015 17:26
ایڈیلیڈ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے اورآخری ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 202رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم50مچل سٹینر31،واٹلنگ29اور کین ویلیمسن22 رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اورہیزلوڈ نے تین تین شین مارش اور پیٹرسڈل نے دو،دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر54رنز بنالئے،آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 148درکارہیں اور اس کی ابھی8وکٹیں باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیٹھم کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں202رنز بناکر آؤٹ ہوگیی۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ