اپالو سپورٹس نے ینگسٹر اے کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 9 فروری 2016 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اپالو سپورٹس نے ینگسٹر اے کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ۔اپالو سپورٹس اور ینگسٹر اے کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ ینگسٹر اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 34 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ سلمان نے 50، ساجد 40 اور کاشف نے 35 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو عمر لیفٹ آرم لیگ سپنر قاسم زاہد نے 5/29، آغاز شمشیر علی 3/28 اور انس رضا نے 2/20 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 33 اورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ سلمان علی نے 75، انس رضا 35 اور آغا شمشیر علی نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ینگسٹر اے کی طرف سے شبیر نے 2/43، مدثر 2/49 اور کاشف نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے قاسم زاہد کی شاندار کار کردگی پر انہیں کیش ایوارڈ یا۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 14:09:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :