شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا ، شان ٹیٹ

جمعرات 11 فروری 2016 13:51

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) آسٹریلوی تیز گیند باز شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ شاہدی آفریدی کیساتھ کھیلنے کا تجربہ زبردست ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا مستقبل روشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی تیز گیند باز شان ٹیٹ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا تجربہ ان کیلئے کافی زبردست رہا ہے۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچز کو کافی انجوائے کر رہے ہیں۔ ان کیلئے شاہدی آفریدی کیساتھ کھیلنے کا تجربہ کافی زبردست رہا ہے۔ انہیں پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا مستقبل روشن ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 13:51:08