ماسٹر چیمپئنز لیگ کا پہلا ایڈیشن رانا نوید الحسن کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جمنی عر بئینز نے جیت لیا

فائنل میں لیولائنز 131 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.3اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ لیو لائنز کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘ ہمیش مارشل کے46 اور لارا کے 28رنز جمنی عریبنز کی جانب سے رانا نوید الحسن نے 4‘ کائل ملز نے 2‘ مرلی دھرن ‘ ثقلین مشتاق کی ایک ایک وکٹ جمنی عریبنز کے رانا نوید الحسن میچ میں ہیٹرک کرنے پر مین آف دی میچ اور کمار سنگا کار ا مین آف دی سیریز قرار

اتوار 14 فروری 2016 14:17

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) ماسٹر چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) کا پہلا ایڈیشن پاکستان کے آل راؤنڈر رانا نوید الحسن کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جمنی عریبینز نے جیت لیا‘ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمنی عریبینز نے لیولائنز کو 16رنز سے شکست دیدی‘ لیولائنز 131 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.3اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لیو لائنز کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘ جبکہ ہمیش مارشل 46‘ برائن لارا 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ جمنی عریبینز کی جانب سے رانا نوید الحسن نے 4‘ کائل ملز نے 2‘ مرلی دھرن ‘ ثقلین مشتاق اور گراہم اونینز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمنی عریبینز کی جانب سے رانا نوید الحسن کو میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ اور کمار سنگا کارا کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماسٹر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں لیو لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ جمنی عریبینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے‘ جمنی عریبینز کیک جانب سے جسٹن کیمپ 32‘ کمارا سنگا کارا 30‘ رچرڈ لیویز 21اور بریڈ ہاج 14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ لیو لائنز کی جانب سے ایڈورڈز اور سٹاک سٹائرس نے 2,2‘ رابرٹ پیٹرسن‘ جوہان بوتھا اور کائل جاروز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں لیولائنز 131 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.3اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لیو لائنز کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘ جبکہ ہمیش مارشل 46‘ برائن لارا 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ جمنی عریبینز کی جانب سے رانا نوید الحسن نے 4‘ کائل ملز نے 2‘ مرلی دھرن ‘ ثقلین مشتاق اور گراہم اونینز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمنی عریبینز کی جانب سے رانا نوید الحسن کو میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ اور کمار سنگا کارا کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 14/02/2016 - 14:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :