ریاض محرز نے پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

پیر 25 اپریل 2016 18:26

ریاض محرز نے پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

لندن ۔ 25 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء) انگلش فٹ بال کلب لیسٹر سٹی کے ونگر ریاض محرز نے پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، ٹوٹینہام کے مڈ فیلڈر ڈیلے آلی سال کے ابھر تے ہوئے نوجوان کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ الجزائر سے تعلق رکھنے والے ریاض محرز نے رواں سیزن میں لیسٹرسٹی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 34 لیگ میچوں میں 17 گول سکور کئے۔

(جاری ہے)

بہترین فٹ بالر کے ایوارڈ کیلئے 25 سالہ محرز کا مقابلہ ٹوٹینہام کے فارورڈ ہیری کین، آرسنل کے میسوٹ اوزل، ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر دمتری پائٹ اور ساتھی پلیئر جمی ویرڈی اور اینگولو کانٹے سے تھا۔ ریاض محرز کا کہنا تھا کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر بے حد خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون کے بغیر یہ ایوارڈ حاصل کرنا ناممکن تھا، انہوں نے اپنے مینجر اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 25/04/2016 - 18:26:15