علیم ڈار نے اپنے بچوں پر لگائے الزامات کو سختی سے مسترد کردیئے

میرے بچوں نے کوئی جعلسازی نہیں کی،میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے انٹرویو

اتوار 1 مئی 2016 12:36

علیم ڈار نے اپنے بچوں پر لگائے الزامات کو سختی سے مسترد کردیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پاکستانی امپائر علیم ڈار نے اپنے بچوں پر لگائے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں نے کوئی جعلسازی نہیں کی،میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں علیم ڈار نے کہا کہ اپنے بیٹوں کی ایسی کوئی دستاویزات بنائی ہیں جو اس وقت میڈیا میں چل رہی ہیں، میرے بچوں کے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس بیرون ملک سکونت اختیار کرنے کے بہت سے مواقع تھے اور اب بھی بہت سے آفرز موجود ہیں تاہم میں اپنے ملک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاوٴں گا اور نہ ہی میرے بچے باہر جائیں گے۔علیم ڈار نے کہا کہ میرے بچے اپنی والدہ کے ساتھ ایک عزیز کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے فرینڈلی میچز کھیلے ہیں کیونکہ جس کلب سے وہ کھیلے تھے اس کے وائس پریذیڈنٹ میرے بہت اچھے فیملی فرینڈ ہیں جس کے باعث انہوں نے میرے بچوں کو لیگ کے میچز بھی کھلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا تھا کیونکہ یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں تھا جتنا میڈیا نے بنا دیا کچھ لوگ میرے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے رابطہ کرنے پر کلب کے وائس پریذیڈنٹ نے اعتراف کیا کہ اس میں بچوں کی کوئی غلطی نہیں یہ صرف میری غلطی تھی کہ میرے اسرار پر انہوں نے میچز کھیلے جبکہ اپنی غلطی پر میں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور میں اس کا لیٹر دینے کو بھی تیار ہوں۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 12:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :