تیسرا ایشیاء سرکل کبڈی کپ (کل)شروع ہوگی

چمپئن شپ میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی

اتوار 1 مئی 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سیتیسراایشیاء سرکل کبڈی کپ (کل) پیر سے سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال،ترکمستان اور افغانستا ن کی کبڈی کی ٹیمیں شامل ہیں چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پہلا ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2011 ء میں ایران میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی دوسرے ایشیاء کپ پاکستان کے شہرلاہور میں 2012 ء میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی، رانا سرور نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم جاری ہے ، جس میں 25 کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچزچو ہدری محمد حسین، شہزاد حنیف اور فریاد علی تربیت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور پر ہیں-

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 12:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :